پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ حکومت کی معاشی ناکامی : چودھری محمداشفاق

 پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں  میں اضافہ حکومت کی معاشی  ناکامی : چودھری  محمداشفاق

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )سابق ضلع ناظم چودھری محمد اشفاق نے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں آئے روز اضافہ حکومت کی معاشی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

 اس سے نہ صرف مہنگائی میں اضافہ ہوگا، بلکہ پسماندہ طبقات زندہ درگور ہو جائیں گے ،ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے دفتر میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انھوں نے کہا کہ غریب کو دو وقت کی روٹی بمشکل میسر آتی ہے ،لیکن موجودہ حکومت نے جب سے اقتدار سنبھالا ہے بجلی ،گیس اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بار بار اضافہ کرکے غریب کے منہ سے روٹی کا نوالہ چھین رہی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں