ٹو بہ:روٹی،نان کی مقررہ نرخوں پر فروخت یقینی بنانے کے اقدامات

ٹو بہ:روٹی،نان کی مقررہ نرخوں پر فروخت یقینی بنانے کے اقدامات

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈپٹی کمشنرنعیم سندھو نے کہا کہ ضلع بھر میں روٹی اور نان کو سرکاری نرخوں پر فروخت کو یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جار ہے ہیں۔۔۔

 اسسٹنٹ کمشنرز اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس ضلع بھر میں کارر وائیاں کررہے ہیں، ہوٹلوں اور تندوروں کی پڑتال کی جارہی ہے ، جہاں کہیں سے زائد قیمت کی شکایت موصول ہوتی ہے اس پر فوری کار روائی کی جاتی ہے ، روزانہ مختلف مقامات پر چیکنگ کی دوران خلاف ورزی پر نہ صرف بھاری جرمانہ کیا جا رہا ہے بلکہ ہوٹلوں کو سیل کیا جارہا ہے اور مالکان کو پابند سلاسل بھی کیا جاتا ہے ، انہوں نے کہا کہ خود ساختہ مہنگائی کرنے والوں کو آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا اور خلاف ورزی کرنے پر بلاامتیاز کار روائی عمل میں لائی جائے گی ، انہوں نے دکانداروں کو بھی ہدایت کی کہ وہ سرکاری نرخ نامہ نمایاں جگہ پر آویزاں کریں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں