ڈپٹی کمشنر کا امتحانی مراکزپر ڈسپلن بر قرار رکھنے کی ہدایت

ڈپٹی کمشنر کا امتحانی مراکزپر ڈسپلن بر قرار رکھنے کی ہدایت

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈپٹی کمشنر نعیم سندھو نے انٹر کے امتحانی مراکز کا دورہ کیا، ڈپٹی کمشنر نے امتحانی عمل کا جائزہ لیتے ہوئے امتحانی کاپیاں، رول نمبر سلپ اور حاضری شیٹ کو چیک کیا۔۔۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا ہے کہ شفاف امتحانات کا انعقاد ہماری ذمہ داری ہے ،سنٹر سپرنٹنڈنٹ اور عملہ پیپر سخت اور موثر نگرانی کریں،کسی بھی غیر متعلقہ افراد کو امتحانی حدود میں داخل نہ ہونے دیا جائے ، ڈپٹی کمشنر نعیم سندھو نے کہا ہے کہ سوالیہ پیپر اور جوابی کاپیاں بروقت تقسیم کی جائیں، طلباکی حاضری بورڈ کے بتائے گئے طریقہ کار کے مطابق یقینی بنائی جائے ،امتحانی مراکز کے ڈسپلن کو برقرار رکھنے پر خصوصی توجہ دی جائے اس میں کوتاہی اور غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں