سابق ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال سرکاری رہائشگاہ پر قابض

سابق ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال سرکاری رہائشگاہ پر قابض

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)سابق ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ریٹائرمنٹ کے بعد بھی سرکاری رہائشگاہ پر قابض، سرکاری مراعات لینے کا سلسلہ بھی تاحال جاری ہے ۔

  ڈی ایچ کیو ہسپتال میں تعینات رہنے والے سابق ایم ایس ڈاکٹر آصف سلیمی کو فروری 2023 میں عہدے سے ہٹا دیا گیا اور بعد ازاں فیصل آباد انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں بطور میڈیکل آفیسر تعینات کردیا گیا۔ مذکورہ ڈاکٹر کی جانب سے اس دوران ڈی ایچ کیو میں ایم ایس شپ کے دوران ملنے والی رہائشگاہ میں ہی سکونت اختیار رکھی گئی۔ 3 مارچ 2024 کو ڈاکٹر آصف سلیمی ریٹائر ہوگئے ۔ جس کے بعد تقریبا پونے دو ماہ گزرنے کے باوجود موصوف تاحال سرکاری علاج گاہ میں رہائش پذیر ہے اور گھر چھوڑنے کو تیار نہیں۔ جس میں انہیں ڈی ایچ کیو ہسپتال کی مقامی انتظامیہ کی آشیرباد حاصل ہے ۔ جو مذکورہ افسر سے گھر واپس لینے کو تیار نظر نہیں آرہی۔ متعلقہ حلقوں کی جانب سے سیکرٹری ہیلتھ اور صوبائی محتسب سے معاملے کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا گیا ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں