ایئر پورٹ توسیع ،پونے 3ارب کی کرپشن کا معاملہ دب گیا

 ایئر پورٹ توسیع ،پونے 3ارب کی کرپشن کا معاملہ دب گیا

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)سابق منیجر فیصل آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے خلاف پونے تین ارب روپے سے زائد کی کرپشن کا معاملہ فائلوں میں دب گیا۔ ڈی جی ایف آئی اے کی واضح ہدایات کے باوجود معاملے کی تحقیقات ایک ماہ بعد بھی شروع نہ ہوسکیں۔

 فیصل آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر رن وے کی تعمیر و توسیع اور دیگر تعمیراتی کاموں میں 2 ارب 85کروڑ روپے کی مبینہ کرپشن کا معاملہ سرد خانے کی نذر ہونے لگا۔ ایک ماہ قبل ضمیر نامی شہری نے سابق ایئرپورٹ منیجر انور ضیاء کے خلاف نیب میں درخواست دی تھی جس کے بعد قومی احتساب بیورو کی جانب سے معاملہ ڈی جی ایف آئی اے اسلام آباد کو منتقل کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ڈی جی نے ایف آئی اے فیصل آباد کو معاملے کی تحقیقات کے لیے ہدایات جاری کی تھیں تاہم اس پر تاحال کوئی پیشترفت نہ ہو سکی۔ دوسری جانب سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے انور ضیاء کا تبادلہ فیصل آباد سے ملتان کیا جا چکا ہے جسکے بعد نئی ایئرپورٹ منیجرکی جانب سے تاحال کیس کے حوالے سے تحقیقات نہیں کروائی گئیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں