رجانہ روڈ پر مسافر وین اور ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم ،8 افراد زخمی

رجانہ روڈ پر مسافر وین اور ٹریکٹر  ٹرالی میں تصادم ،8 افراد زخمی

فیصل آباد،سمندری(سٹی رپورٹر،نمائندہ دنیا)مسافر وین اور ٹریکٹر ٹرالی کے تصادم میں خواتین سمیت 8 افراد زخمی ہوگئے ۔

سمندری کے علاقے رجانہ روڈ پر چوک اڈا کھدروالا کے قریب ٹریکٹر ٹرالی اور ویگن میں تصادم سے غلام رسول ،وسیم،نسیم بی بی،فاروق،مبشر،مہدی ،حسن اور یوسف زخمی ہوگئے جنہیں ریسکیو1122 اہلکاروں نے تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال ہسپتال منتقل کردیا۔پولیس تھانہ مرید والا نے حادثہ کے مرتکب ڈرائیورز کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں