اقوام متحدہ اور مسلم ممالک اسرائیلی مظالم رکوانے میں ناکام ہو چکے :سید ثقلین

 اقوام متحدہ اور مسلم ممالک اسرائیلی مظالم  رکوانے میں ناکام ہو چکے :سید ثقلین

کمالیہ(نمائندہ دنیا )مسلم ممالک فلسطین پر حملے رکوانے میں ناکام یہود و نصاری بچوں، بوڑھوں، خواتین کے قتل عام میں ملوث : سید ثقلین حید کاظمی ۔انجمن حسینیہ کے صدر و ضلعی ممبر امن کمیٹی سید ثقلین حیدر کاظمی نے کہا ہے کہ جماعت اہل سنت اپنے مظلوم فلسطینی بھائیوں کے ساتھ ہے ۔

اقوام متحدہ اور مسلم ممالک فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم، وحشیانہ بمباری اور قتل عام رکوانے میں ناکام ہو چکے ہیں۔ مسلم امہ بالخصوص حکومت پاکستان فلسطینیوں کے خلاف جاری جنگ کو فوری ختم کروانے کے لیے اپنا کردار ادا کرے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں