شہری کی کار لفٹرنے اٹھا لی ، گاڑی میں مو جو د کمسن بچی خو فزہ

شہری کی کار لفٹرنے اٹھا لی ، گاڑی میں مو جو د کمسن بچی خو فزہ

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )سڑک کنارے گاڑی کھڑی کرکے نزدیکی دکان پر جانے والے شہری کی کار کو کمسن بچی سمیت ٹریفک پولیس لفٹرنے اوپر اٹھا لیا، کار میں موجود کمسن بچی شدید خوف میں مبتلا ہوگئی۔

ایک شہری ناصر سرور جھنگ روڈ پر صدر بازار کے قریب سڑک کنارے اپنی کار کھڑی کرکے قریبی دکان پر گیا،اور اپنی کمسن بیٹی کو کار میں ہی بیٹھی رہنے دیا، اسی دوران ٹریفک پولیس اہلکار لفٹر سمیت وہاں پہنچ گیا،اور کار کو لفٹر پر اٹھا لیا،جب شہری ناصر سرور کی نظر اپنی کار پر پڑی تو وہ بھاگ کر ٹریفک پولیس اہلکار کے پاس آیا اور بتایا کہ اسکی کمسن بیٹی کار میں موجود ہے اور اہلکار کی منت سماجت کرکے کار لفٹر سے نیچے اتاری، جبکہ کار میں موجود کمسن بچی انتہائی خوفزدہ ہوکر شدید رو رہی تھی، اسی دوران متعدد ٹریفک پولیس اہلکاروں نے شہری کو گھیر لیا، جس پر شہری طیش میں آ گیا اور ٹریفک پولیس اہلکاراعجاز کے ساتھ ہاتھا پائی ہوگئی، ٹریفک پولیس نے تھانہ سٹی پولیس کو کال کر کے شہری ناصر سرور کو گرفتار کروا دیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں