کپاس کی کاشت ،محکمہ زراعت کے زیر اہتمام یوم کاشتکاران

کپاس کی کاشت ،محکمہ زراعت کے زیر اہتمام یوم کاشتکاران

جڑانوالہ (نمائندہ دنیا)کپاس کی کاشت کے فروغ کیلئے محکمہ زراعت توسیع جڑانوالہ کے زیر اہتمام یوم کاشتکاران کا انعقاد کیا گیا ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع رضوان عامر خان مہمان خصوصی تھے ۔

اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع رضوان عامر خان نے کہاکہ وزیراعلیٰ مریم نوازکے ویژن کے مطابق کاشتکاروں کی فلاح کے لیے حکومت نے متعدد اقدامات اٹھائے ہیں جن میں سولرسسٹم کیلئے ٹیو ب ویل، بلا سود قرضہ ، زرعی اوزار پر سبسڈی، پختہ کھالوں کی تعمیر ،کسان کارڈ کااجرا اورکپاس کی بحالی کیلئے بھی اقدامات شامل ہیں۔ انہوں نے کاشتکاروں سے گزارش کی کہ محکمہ کے مقامی عملہ کے ساتھ رابطہ رکھیں ، زرعی مشاورت حاصل کریں اور اپنی فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ ممکن بنائیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں