سانحہ 9 مئی کے کرداروں کو بھرپور جواب دینے کا فیصلہ، کابینہ اجلاس کل طلب

اسلام آباد: (دنیانیوز) سانحہ 9 مئی کے کرداروں کو بھرپور جواب دینے کا فیصلہ کرلیاگیا، وفاقی کابینہ نے خصوصی اجلاس کل طلب کرلیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم وفاقی کابینہ کے فورم سے 9 مئی واقعہ پر خصوصی پیغام دیں گے ، وفاقی کابینہ اجلاس می‍ں 9 مئی واقعہ کی مذمت کی جائے گی اور شہداء سے اظہار یکجہتی کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ اجلاس میں 9 مئی کو سیاہ دن قرار دیا جائے گا، وفاقی کابینہ نو مئی کو پارلیمنٹ کی بالادستی اور جمہوری رویوں کے فروغ پر زور دے گی۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں