کارڈیالوجی ہسپتال میں ہیڈ کانسٹیبل کی نقدی،موبائل نکال لیاگیا

 کارڈیالوجی ہسپتال میں ہیڈ کانسٹیبل  کی نقدی،موبائل نکال لیاگیا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)ہسپتال دوائی لینے آئے پولیس ہیڈ کانسٹیبل کی جیب کا صفایا کردیاگیا۔تھانہ سول لائن کے علاقے میں قائم کارڈیالوجی ہسپتال میں ہیڈکانسٹیبل منظور لائن میں کھڑا اپنی باری کا انتظار کررہا تھا ۔۔

کہ اس دوران اسکی جیب سے نقدی اور موبائل فون نکال لیاگیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں