پاکستان کی پہلی ای کیٹل مارکیٹ قائم

 پاکستان کی پہلی ای کیٹل مارکیٹ قائم

لاہور(اپنے سٹی رپورٹر سے)پنجاب حکومت نے عیدالاضحی پر عوام کی آسانی کیلئے پاکستان کی پہلی ای کیٹل مارکیٹ قائم کردی۔

شہری اب قربانی کے لئے گھر بیٹھے من پسند جانور خرید سکیں اور پیسے بھی پسندیدہ جانور گھر پہنچنے کے بعد ہی ادا کرنا ہوں گے ۔ پی آئی ٹی بی کے تعاون سے تیار کی گئی ایپ میں جانوروں کی تصاویر، ویڈیو، وزن، قیمت اور بیوپاری کا رابطہ نمبر موجود ہوگا۔چیئرمین کیٹل مارکیٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی ابراہیم طارق کے مطابق اس اقدام سے منڈیوں میں رش کم ہونے کیساتھ ساتھ پٹرول اور وقت کی بچت ہوگی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں