ایجوکیشن ڈے، سی ٹی او لاہور کی افسروں کو ٹریفک شعور اجاگر کرنے کی ہدایت

ایجوکیشن ڈے، سی ٹی او لاہور کی افسروں کو ٹریفک شعور اجاگر کرنے کی ہدایت

لاہور(کرائم رپورٹر)سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر نے ایجوکیشن ڈے کے حوالے سے گزشتہ روز ٹریفک وائلیشن پر چالان کی بجائے ایجوکیٹ کیا جائے گا۔

سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر نے تمام افسروں کو ٹریفک شعور اجاگر کرنے کی ہدایت کی ۔سی ٹی او نے کہاکہ شہریوں کو ان کی غلطی کا احساس دلاتے ہوئے انہیں وارننگ دی جائے گی۔ ایجوکیشن ڈے کا مقصد، شہریوں کو قوانین کا تابع بنانا ہے ، چالان کا مقصد انہی ان کی غلطی کا احساس دلانا ہوتا ہے آج وائلیشن پر شہریوں کو وارننگ دی جائے گی ۔ سی ٹی او نے کہا کہ مقصد عوام کو سزا دینا نہیں بلکہ ٹریفک کے بہائو کو بہتر طریقے سے جاری رکھنا ہے اور یہ عوام کے تعاون سے ہوگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں