ملزموں کامعمر شخص او رخاتون کو قابو کرکے تشدد

ملزموں کامعمر شخص او رخاتون کو قابو کرکے تشدد

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)ملزموں نے معمر شخص اور خاتون کو قابو کرکے تشددکانشانہ بناڈالا۔تھانہ جھمرہ کے علاقے چک نمبر 188رب کے رہائشی زوہیب نے پولیس کو بتایا کہ ملزم کی جانب سے اسکے بوڑھے والد کو قابو کرکے تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے۔۔

 زخمی کرنے کے ساتھ سنگین نتائج کی دھمکیاں دی گئیں اور اس دوران فائرنگ کرکے لہولہان کر دیاگیا۔ تھانہ جھمرہ کے ہی چک نمبر 190رب کی رہائشی امر گلشن نامی خاتون نے پولیس کوبتایا کہ صہیب افضل نے اسے قابو کرکے سابقہ رنجش پر بدترین تشدد کا نشانہ بنادیا اور بعد ازاں ملزم دھمکیاں دیتے فرار ہوگیا۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں