سیوریج کا نظام درہم برہم ،کاروبار زندگی معطل ، شہری سراپا احتجاج

 سیوریج کا نظام درہم برہم ،کاروبار  زندگی معطل ، شہری سراپا احتجاج

کہروڑپکا (نمائندہ دنیا ) چوک حفظ القرآن میں سیوریج کا نظام درہم برہم ،کاروبار زندگی معطل ایک ماہ سے کھڑا گندا پانی شہریوں کے لیے وبال جان بن گیا۔

 جس پر مفتی محمد بن عبدالرحمن شمیر خان جوئیہ اور شہری سراپا احتجاج بن گئے ۔ چوک حفظ القرآن میں تقریبا ایک ماہ سے سیوریج کا نظام بند ہے پانی سڑک پر آ کر گھروں دکانوں مدارس و مساجد میں داخل ہو جاتا ہے اس سے نہ صرف کپڑے خراب ہوتے ہیں بلکہ صحت بھی متاثر ہو رہی ہے پانی کے چھینٹے اڑنے کی بنا پر کئی مرتبہ دکانداروں اور راہگیروں میں جھگڑے ہو چکے ہیں آخر کار مجبورا احتجاج کے لیے نکلے ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں