ایکسپریس ہائی وے کا فائل ورک مکمل ہوچکا :ثاقب خورشید

 ایکسپریس ہائی وے کا فائل ورک مکمل ہوچکا :ثاقب خورشید

وہاڑی(نمائندہ خصوصی مسلم لیگ ن کے ایم پی اے میاں محمد ثاقب خورشید نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف دیہات کی ترقی کے لیے سڑکوں کی تعمیر اور ۔

صحت کی سہولیات کی فراہمی پر فوکس کر رہی ہیں، وہاڑی تا ملتان ایکسپریس ہائی وے کا فائل ورک مکمل ہوچکا ،بجٹ کے بعد تعمیر شروع ہوجائے گی بدتمیزی منافرت اور جھوٹ کی سیاست کو مکمل طور پر دفن کرنے میں وقت لگے گا وہ 212 موڑ پر پپلی اڈہ براستہ 38 اور 36 ڈبلیو بی سڑک کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے تھے ، انہوں نے کسانوں کی نشان دہی پر نہری پانی کی کمی دور کرانے کی بھی یقین دہانی کروائی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں