ضلعی انتظامیہ ون ڈش قانون پر عمل کرانے میں ناکام ، میرج ہالز ، مارکیز میں تین تین ڈشز پیش

ضلعی  انتظامیہ  ون  ڈش  قانون پر  عمل  کرانے  میں  ناکام  ،  میرج  ہالز ،  مارکیز  میں  تین  تین  ڈشز  پیش

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)ضلعی انتظامیہ فیصل آباد میں ون ڈش قانون کی پاسداری کرانے میں بری طرح ناکام ، میرج ہالز اور مارکیز میں فل مینیو بکنگ اور ایونٹ کروائے جارہے ہیں لیکن کوئی پوچھنے والا نہیں ۔

 کینال روڈ جڑانوالہ روڈ کوہ نور اور ڈائیوو روڈ سمیت مختلف رہائشی علاقوں میں شادی ہالز پر روزانہ بیسیوں تقریبات ہوتی ہیں لیکن وش ڈش کی پابندی نہیں ہوتی فل مینیو کے ساتھ ایونٹس کی بکنگ کی جاتی ہے اور ایونٹس کروائے جاتے ہیں مینیو میں چکن، مٹن، بیف کی دو سے تین تین ڈشز شامل ہوتی ہیں میٹھے میں بھی دو سے تین طرح کی چیزیں شامل ہوتی ہیں جن میں کسٹرڈ، فرنی ،آئس کریم، رشین سیلڈ اور کیک وغیرہ ہوتے ہیں بریانی اور پلائوسمیت دیگر اشیا بھی پیش کی جاتی ہیں ضلعی انتظامیہ ون ڈش کے خلاف کارروائی کرنا تو درکنار میرج ہالز اورمارکیز کو چیک تک نہیں کرتی رات گئے تک چلنے والی تقریبات میں وقت کی پابندی کو بھی ملحوظ خاطر نہیں رکھا جاتا لائوڈ سپیکرز پر تیز آواز میں موسیقی لگا کر ایمپلی فائر ایکٹ کی بھی خلاف ورزی کی جاتی ہے ۔شہریوں کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کو کوئی پوچھنے والا نہیں انتظامی افسر کاموں میں دلچسپی نہیں لیتے ون ڈش کی خلاف ورزی پر انتظامیہ کی جانب سے مخصوص وقت کے لیے دکھاوے کی کارروائیاں کی جاتیں ۔معاملے پرڈپٹی کمشنر عبداللہ نیئرشیخ سے رابطہ کی کوشش کی گئی مگر انہوں نے کوئی موقف نہ دیا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں