ملک میں موسمیاتی تعلیم شروع کی جانی چاہئے ، وزیر تعلیم

 ملک میں موسمیاتی تعلیم شروع کی جانی چاہئے ، وزیر تعلیم

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ و رانہ تربیت ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ملک میں موسمیاتی تعلیم شروع کی جا نی چا ہئے ۔

عالمی موسمیاتی تبدیلی میں ایک فیصد سے بھی کم حصہ ڈالنے کے باوجود پاکستان 8 واں سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں 2022 کے تباہ کن سیلاب جیسی شدید قدرتی آفات نے 3.5 ملین بچوں کی تعلیم کو متاثر کیا۔ وہ لندن میں منعقد ہونے والے ورلڈ ایجو کیشن فورم 2024 میں موسمیاتی تعلیم پر سیشن کے دوران اظہار خیال کر رہے تھے ۔ انہوں نے کہا پاکستان 252 ملین آبادی کے ساتھ آبادی کے لحاظ سے دنیا کی 5ویں بڑی قوم کو تعلیمی چیلنجز کا سامنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت 54.2 ملین بچے سکول میں ہیں لیکن 26.2 ملین بچے سکول سے باہر ہیں جس کی وجہ سے وزیراعظم نے تعلیمی ایمرجنسی کا اعلان کیا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں