بینک آ ف خیبر کے زیر اہتمام اسلامی بینکاری کے حوالے سے سیمینار ز

بینک آ ف خیبر کے زیر اہتمام اسلامی  بینکاری کے حوالے سے سیمینار ز

اسلام آ باد ( دنیا رپور ٹ ) بینک آف خیبر نے بٹگرام اور اوگی میں اسلامی بینکاری کے آپریشنز اور خدمات کے بارے میں آگاہی سیمینارز کا انعقاد کیا۔

 یہ سیمینارز بینک کی اسلامک برانچز، ہزارہ یونیورسٹی سب کیمپس بٹگرام اور گورنمنٹ بوائز ہائی سکول اوگی میں منعقد ہوئے ۔عبدالصمد بینک آف خیبر کے شریعہ بورڈ ممبر، محمد زاہد خان اسلامک بینکنگ ایریا منیجر اسلام آباد و ہزارہ ریجن، عدیل خان آفیسر اسلامک لائبیلیٹی بزنس ڈویژن، عبدالباسط آفیسر اسلامک بینکنگ پروڈکٹ ڈویلپمنٹ اور برانچ منیجرز بٹگرام، امتیاز احمد اور اوگی، سید رفعت علی شاہ نے شرکا سے خطاب کیا۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں