فاریسٹ پارک کی بحالی پر کام کا آغاز کیاجارہا:ڈی سی

 فاریسٹ پارک کی بحالی پر کام کا آغاز کیاجارہا:ڈی سی

جھنگ، اٹھاری ہزاری (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نمائندہ دنیا) ڈپٹی کمشنر ایم عمیر نے کہا ہے کہ شہر کی خوبصورتی کو مثالی بنانے کلمہ چوک سے ملحقہ فاریسٹ پارک کی بحالی پر کام کا آغاز کیا جا رہا ہے ۔

اس ضمن میں محکمہ فاریسٹ کو فوری طور پر پارک کی صفائی و پلانٹیشن کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔دوران وزٹ ڈپٹی کمشنر کو فارسٹ پارک کی بحالی اور پلانٹیشن کے حوالہ سے بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ ماحول کو آلودگی سے بچانے اور شہریوں کو خوشگوار وسرسبزوشادابی فراہم کرنے کے لئے درختوں کی تعداد میں اضافہ ناگزیر ہے ۔ہمیں شہریوں کو دستیاب جگہوں پر زیادہ سے زیادہ قدآور پودے لگانے کی ترغیب دینا ہوگی۔ شہر میں صفائی و پلانٹیشن مہم پر ایک تحریک کی صورت میں عملدرآمد کیا جارہا ہے جسکے تحت سرکاری دفاتر،کالجز،یونیورسٹیز،جیلوں، پارکوں،گرین بیلٹس اور دیگر دستیاب جگہوں پر قد آور پودے لگا کر ان کی نشوونما کے لئے اقدامات جاری ہیں۔ بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے لالہ زار کالونی فیز ون کا تفصیلی دورہ کیا گیا۔ انہوں نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے کہا کہ کالونی میں پارکوں کی بحالی کیلئے جلد اقدامات کا آغاز کیا جا رہا ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں