ضلع ٹوبہ میں ممکنہ سیلاب پر انتظامات مکمل :نعیم سندھو

ضلع ٹوبہ میں ممکنہ سیلاب پر انتظامات مکمل :نعیم سندھو

ٹوبہ ٹیک سنگھ(ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر نعیم سندھو نے ممکنہ سیلاب کی تیاریوں پرمتعلقہ محکموں کے افسروں سے میٹنگ کی اور متوقع سیلابی صورتحال پرمحکموں کے انتظامات کا جائزہ لیا۔۔

 اور پیشگی بنیادوں پر ٹھوس اقدامات کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ اجلاس میں پی ڈی ایم اے سمیت محکمہ تعلیم،صحت، مال، ریسکیو1122، انہار، سوشل ویلفیئر، انفارمیشن اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسر شریک تھے۔ اس موقع پر حفاظتی بندوں کی پختگی اور معمول کی سالانہ مرمت سے آگاہ کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ممکنہ سیلاب اور مون سون بارشوں کے خطرات سے نمٹنے کے لیے تمام تر انتظامات مکمل ہیں اور تمام محکمے اس حوالہ سے ہمہ وقت چوکس ہیں۔ امدادی کاروائیوں کیلئے استعمال ہونے والی مشینری اور آلات بھی درست حالت میں موجود ہیں۔ ضلع اور تحصیل ہیڈکوارٹر پر فلڈ کنٹرول رومز فعال رکھے جائینگے ۔ متوقع سیلابی صورتحال کے پیش نظر دریائے راوی کیساتھ حفاظتی بند کی دیکھ بھال اور مانیٹرنگ کے کام کو ہر قیمت پر یقینی بنائیں جبکہ تمام متعلقہ محکمے مربوط رابطے کے تحت خامیوں کو دور کریں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں