احمد نگر چٹھہ میں گندم کی باقیات جلانے کا سلسلہ جاری

احمد نگر چٹھہ میں گندم کی باقیات جلانے کا سلسلہ جاری

احمد نگر چٹھہ(نمائندہ دنیا )انتظامیہ کے سخت اعلان کے باوجود گندم کی باقیات جلانے کا سلسلہ جاری، مقامی انتظامیاں کاشتکاروں کے آگے بے بس۔۔۔

 ڈی سی گوجرانوالہ سے فوری نوٹس کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق ضلع وزیرآباد کے درجنوں دیہات میں کھلے عام گندم کی فصل کے باقیات کو جلانے کا سلسلہ جاری ہے جسکی وجہ سے آسمان پر دھوئیں کے بادل دکھائی دیتے رہتے ہیں اور تیز ہوا کے ساتھ دھواں اور اسکی راکھ شہریوں کے گھروں میں شبنم کی طرح برستی رہتی ہے اور سانس میں مبتلا افراد کا سانس لینا تک دشوار ہو چکا ہے ،شہریوں نے میڈیا کو بتایا پولیس اور محکمہ زراعت سمیت محکمہ مال کا عملے کی طرف سے کئے جانے والے اعلانات محض اعلان کی حد تک محدود ہو چکے ہیں ابھی تک کوئی مؤثر کارروائی نہیں ہو سکی ،شہریوں نے ڈی سی گوجرانوالہ ،سی پی او گوجرانوالہ سے فوری نوٹس لیتے ہوئے ذمے دران کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں