سمبڑیال : سول ہسپتال میں ڈاکٹرز کا غیر حاضر رہنا معمول ، مریض خوار

سمبڑیال : سول ہسپتال میں ڈاکٹرز کا غیر حاضر رہنا معمول ، مریض خوار

سمبڑیال (سٹی رپورٹر )ایم ایس سول ہسپتال سمبڑیال کی نااہلی کے باعث ڈاکٹر ڈیوٹی سے غائب، دور دراز سے آنے والے مریض خوار،شہریوں کاوزیر اعلیٰ پنجاب سے فوری نوٹس لیتے ہوئے ایم ایس کے خلاف کارروائی کا مطالبہ۔

تفصیلات کے مطابق تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال سمبڑیال میں تعینات ایم ایس ڈاکٹر جاوید ساہی نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے صحت کے حوالہ سے احکامات کو ہوا میں اڑا دیا ہے ، ایم ایس کی نااہلی اور مبینہ ملی بھگت سے ڈاکٹر روزانہ ڈیوٹی پر لیٹ آ تے ہیں اور اکثر اوقات ڈیوٹی سے غائب رہنے کے باعث اس شدید گرمی میں مریض انتظار کر کے بغیر علاج معالجہ واپس چلے جاتے ہیں۔سول ہسپتال کی اس بگڑتی صورتحال کے باعث شہریوں سمیت عوامی سماجی حلقوں میں شدید تشویش پائی جارہی ہے ۔شہریوں کا کہنا ہے کہ ہسپتا میں بائیو میٹرک سسٹم ہونے کے باوجود ڈاکٹروں کا لیٹ آ نا اور غیر حاضر رہنا ایم ایس سول ہسپتال کی ناقص کارکردگی اور نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔ہم وزیر اعلیٰ پنجاب سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہیں ۔ ایم ایس سول ہسپتال سے رابطہ نہ ہو سکا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں