الائیڈ سکولز پیرمحل کیمپس کی فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی ریلی

الائیڈ سکولز پیرمحل کیمپس کی فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی ریلی

پیرمحل(نمائندہ دنیا )الائیڈ سکولز پیرمحل کیمپس کی جانب سے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلی نکالی گئی ۔

،سکو ل کے ننھے طلباء وطالبات نے اللہ والا چوک سے میونسپل کمیٹی تک ریلی نکالی بچوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر فلسطین سے اظہار یکجہتی کے لیے تحریریں درج تھیں۔ بچوقں نے فری فری فلسطین کے فلک شگاف نعرے بلند کئے میونسپل کمیٹی پہنچ کر طلباء وطالبات نے فلسطین سے اظہار یکجہتی کے لیے تقاریر میں بیگناہ فلسطینی مسلمانوں کی زندگیوں کو محفوظ بنانے کیلئے جنگ بندی پر زور دیا اور عالم اسلام کو خواب غفلت سے بیدار کرنے کیلئے جھنجھوڑا ۔ بچوں نے اسسٹنٹ کمشنر آفس میں اسسٹنٹ کمشنر ثاقب عدنان کو فلسطین کے حوالے سے یادداشت پیش کی۔ اظہار یکجہتی ریلی وغزہ مارچ کا انعقاد پرنسپل سکول چوہدری خاور سلہری کی قیادت میں کیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں