ڈی پی او کا تھانہ اربن ایریا کا دورہ ،قیدیوں کو چیک کیا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) ڈی پی او ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی نے تھانہ اربن ایریا کا دورہ کیا اور تھانہ کی صفائی، بلڈنگ، مال مقدمات، ملازمین کی بیرکیں، فرنٹ ڈیسک اور تھانہ کے ریکارڈ کا جائزہ لینے کے۔۔۔
ساتھ ساتھ حوالات میں بند قیدیوں کو چیک کیا،تفتیشی افسران سے ملاقات کی اور زیر تفتیش مقدمات کی پراگرس کو چیک کیا، اس موقع پر تفتیشی افسران کو حکم دیا کہ تما م مقدمات کو میرٹ پر یکسو کر کے شہریوں کی دادرسی کو یقینی بنایا جائے ۔