یونیورسٹی آف سرگودھا میں 2روزہ کانفرنس ختم ہو گئی

یونیورسٹی آف سرگودھا میں 2روزہ کانفرنس ختم ہو گئی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) یونیورسٹی آف سرگودھا میں انسٹیٹیوٹ آف کیمسٹری کے زیر اہتمام منعقدہ پہلی دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس برائے فرنٹیئرز اِن کیمیکل سائنسز اختتام پذیر ہو گئی۔

 اختتامی تقریب میں پرو وائس چانسلر یونیورسٹی آف سرگودھا پروفیسر ڈاکٹر میاں غلام یاسین نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی جب کہ اس موقع پر آسٹریا سے پروفیسر ڈاکٹر تھامس مائزل، ڈین فیکلٹی آف سائنسز پروفیسر ڈاکٹر عامر علی، ڈائریکٹر انسٹیٹیوٹ آف کیمسٹری پروفیسر ڈاکٹر محمد شیر، کانفرنس سیکرٹری ڈاکٹر فیاض الرحمان، دیگر فیکلٹی ممبران اور طلبہ کی کثیر تعداد موجود تھی۔ ڈاکٹر میاں غلام یاسین نے کہا کہ جدید سائنسی تحقیق میں بین الاقوامی تعاون اور تبادلہ خیال وقت کی اہم ضرورت ہے اور اس کانفرنس کے ذریعے ہمارے نوجوان محققین کو عالمی ماہرین کے تجربات سے سیکھنے کا موقع ملا۔ انہوں نے انسٹیٹیوٹ آف کیمسٹری کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے مزید کہا کہ یونیورسٹی آف سرگودھا تحقیق اور تعلیم کے میدان میں معیاری ترقی کی سمت گامزن ہے ،ڈاکٹر عامر علی نے کہا کہ یہ کانفرنس یونیورسٹی آف سرگودھا کی ان کاوشوں کا نتیجہ ہے جو وہ علم کی روشنی کو پھیلانے کے لئے بروئے کار لا رہی ہے ۔ تقریب کے اختتام پر پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر میاں غلام یاسین نے مہمان سپیکرز و منتظمین میں سرٹیفکیٹ اور شیلڈز تقسیم کیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں