شوگر کے مرض سے متعلق آگاہی اور علاج کے حوالے سے واک

شوگر کے مرض سے متعلق آگاہی اور علاج کے حوالے سے واک

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)ٹیچنگ ہسپتال غلام آباد میں میڈیسن ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام شوگر کے مرض سے متعلق آگاہی اور ۔

بچاؤ کے حوالہ سے واک کا اہتمام کیا گیا جس میں فیصل آباد میڈیکل یونیورسٹی کے پرو وائس چانسلر ڈاکٹر عامر شوکت، ایم ایس ہسپتال ڈاکٹر آصف شہزاد، میڈیسن ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر ادریس شانی، ڈاکٹر نذیر، ڈاکٹر سہیل، ڈاکٹر عدنان سرور، ڈاکٹر ایاز، ڈاکٹر عمیر اور ڈاکٹر خاقان نے شرکت کی۔ اس موقع پر شرکا کا کہنا تھا کہ شوگر ایک قابل علاج مرض ہے تاہم اس سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر اپنانے کی ضرورت ہے ۔ ذیابیطس میں مبتلا شہری کھانے پینے اور معمولات میں تبدیلی لاتے ہوئے مرض پر قابو پا سکتے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں