سی پی او کی انسداد کرائم میٹنگ کیتھولک چرچ کاسکیورٹی جائزہ

سی پی او کی انسداد کرائم میٹنگ کیتھولک چرچ کاسکیورٹی جائزہ

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سٹی پولیس آفیسر کی زیرصدارت ضلع بھر کے سی آئی اے سٹاف کیساتھ انسداد کرائم میٹنگ کا انعقادکیاگیا۔

سی آئی اے سرگودھا روڈ آفس میں ضلع بھر کے ڈویژن انچار چزاوردیگر افسروں و ملازمین نے شرکت کی۔ سی پی اونے کہا جرائم پیشہ افراد کیخلاف بھرپور کریک ڈاؤن کریں ۔ اشتہاریوں کی گرفتاریوں کو مزید تیز کیا جائے، پٹرولنگ نظام کو بہتر بنایا جائے ۔سی پی او نے کیتھولک چرچ فیصل آبادمیں سکیورٹی ڈیوٹی کا بھی جائزہ لیا۔ چرچز انتظامیہ سے ملاقات میں سی پی اونے کہا کہ مسیحی برادری سمیت دیگر اقلیتوں کا تحفظ ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے انہوں نے ٹاؤن ایس پیز کو ہدایت کی کہ اپنے اپنے ایریا میں چرچز کی سکیورٹی کو بار بار چیک کریں،غفلت ہر گز برداشت نہیں کی جائیگی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں