دوسری سالانہ پروفیسر خوشی محمد اختر ایوارڈ تقریب و مشاعرہ

 دوسری سالانہ پروفیسر  خوشی محمد اختر ایوارڈ تقریب و مشاعرہ

چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)دبستانِ شعر و سخن چنیوٹ کے زیرِ اہتمام دوسری سالانہ پروفیسر خوشی محمد اختر ایوارڈ تقریب و مشاعرہ کا انعقاد پنجاب کالج میں کیا گیا۔

صدارت نامور شاعر واجد امیر نے کی مہمانانِ خصوصی مشہورپنجابی شاعر اے ایچ عاطف اور پروفیسر ڈاکٹر ایوب تھے ۔ جاوید عاصم، شہزاد بیگ ، زاہد سرفراز زاہد ،حسن شہزاد ، ایچ عاطف، واجد امیر ،علی عوسجہ نقوی، تنویر پوری، زاہد یٰسین اکھیاں، نوید عباس، حسنین سہیل، خاور حسان، خالد اقبال خالد، تصور سمیع، فلک شیر نوید، باسط آذر، یوسف نیئر، زاہد ساویز، حفیظ الرحمٰن حفیظ، عمران الحق چوہان، جاوید اقبال زاہد اور شجاعت رجوی نے کلام سنایا اور داد سمیٹی ۔ منتخب شعرا زاہد سرفراز زاہد ، اسحٰق عارف ،شہزاد بیگ میں ایوارڈز اور فی کس 10ہزارانعامتقسیم کئے گئے ۔محفل کی معاونت بانی تنظیم حفیظ الرحمٰن حفیظ اور اسید حفیظ نے کی ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں