گرمی کی شدت کا ستایانوجوان نہرمیں نہاتے جاں بحق

گرمی کی شدت کا ستایانوجوان نہرمیں نہاتے جاں بحق

گوجرہ(نما ئندہ دُنیا)گرمی کی شدت کا ستایانوجوان نہرمیں نہاتے ڈوب کرجاں بحق ہوگیا۔ چک نمبر 301ج ب کے عاشق علی کا15سالہ بیٹانعمان نہرجھنگ برانچ پر نہانے کیلئے ۔۔

اپنے چھوٹے بھائی کے ہمراہ گیا جس نے نہرمیں چھلانگ لگادی جو گہرے پانی میں ڈوب گیا اطلاع ملنے پرریسکیواہلکارموقع پر پہنچ گئے اورنعمان کی تلا ش شروع کی گئی تودوگھنٹے کی جدوجہدکے بعد چک نمبر308ج ب کے قریب سے اس کی نعش تیرتی ہوئی پائی گئی۔ ریسکیو1122کے جوانوں نے نعش نہر سے نکالی۔صدرپولیس گوجرہ نے متوفی کی نعش تحویل میں لے کر ضروری کارروائی کے بعدورثا کے حوالے کر دی۔ نعش گھرپہنچتے ہی کہرام مچ گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں