ڈکیتی کی جھوٹی داستان سنا کر سبزی فروخت کرنیوالاپکڑا گیا

ڈکیتی کی جھوٹی داستان سنا کر سبزی فروخت کرنیوالاپکڑا گیا

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)ڈکیتی کی جھوٹی داستان سنا کر سبزی فروخت کرنے والے ملزم پکڑا گیا۔ سمن آباد کے علاقہ میں شہریوں نے سبزی فروش کو روتے ہوئے پایا ۔۔

جس سے استفسار پر اس نے اپنے ساتھ ڈکیتی ہونے کی روداد سنائی۔ اہل علاقہ نے ترس کھاتے ہوئے نا صرف اس کی مالی امداد کی بلکہ سبزی بھی خریدی۔ تاہم چند گلیاں دور ملزم نے وہی کہانی دوبارہ سنانا شروع کردی جس کی اطلاع ملنے پر اہل علاقہ نے اسے قابو کرلیا تو ملزم نے اعتراف جرم کرلیا جس کا کہنا تھا کہ ہمدردی سمیٹ کر سبزی بیچنے کے لیے اس نے جھوٹ بولا۔ شہریوں نے ملزم کو دی گئی رقم واپس وصول کرکے تنبیہہ کے بعد چھوڑ دیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں