جھونپڑیوں میں آگ لگنے سے دو بھائی جھلس گئے

 جھونپڑیوں میں آگ لگنے سے دو بھائی جھلس گئے

چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )پٹھانوں کی جھونپڑیوں میں اچانک آگ بھڑک اٹھی آگ کی زد میں آکر دو بھائی جھلس کر زخمی ہو گئے متعدد مویشی بھی جھلس کر ہلاک ہو گئے ۔

پٹھانوں کا سرگودھا فیصل آباد روڈ بلاک کر کے شدید احتجاج دوران مزاحمت کارسوار کی فائرنگ سے تین افراد زخمی ہو گئے ۔ چنیوٹ سرگودھا روڈ پر احمد نگر کے قریب پٹھانوں کی جھونپڑیوں میں اچانک آگ بھڑک اٹھی متعدد جھونپڑیاں جل کر خاکستر ہو گئیں ریسکیو 1122 اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا جھونپڑیوں کے رہاشی پٹھانوں نے سرگودھا فیصل آباد روڈ بلاک کر کے شدید احتجاج کیا تو نامعلوم شخص کی جانب سے روڈ بند کرنے پر فارنگ کی گئی جس کی زد میں آ کر تین افراد شدید زخمی ہو گئے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا جھونپڑیوں کے رہا ئشیوں نے وزیر اعلیٰ سے مالی نقصان کے ازالے کا مطالبہ کیا۔ پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ فائرنگ پرتھانہ چناب نگر پولیس افسر موقع پر پہنچ گئے کارروائی کی جا رہی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں