خود کو پاسپورٹ دفتر کے ملازم ظاہر کر کے لوٹنے والے گرفتار

خود کو پاسپورٹ دفتر کے ملازم ظاہر کر کے لوٹنے والے گرفتار

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)خود کو پاسپورٹ آفس کے ملازمین ظاہر کرتے ہوئے شہریوں کو لوٹنے والے 4 نوسربازوں کو حراست میں لے لیاگیا۔

تھانہ سول لائن کے علاقے الائیڈ موڑ کے قریب واقع پاسپورٹ آفس کے باہر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے پولیس کے ہمراہ کار روائیاں کرتے ہوئے 4 نوسربازوں کو حراست میں لے لیاگیا۔ جو خود کو پاسپورٹ آفس کے ملازمین ظاہر کرتے ہوئے جلدی پاسپورٹ بنوانے کا جھانسہ دیکر پیسے بٹورنے میں مصروف تھے ۔ ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں