جی سی یونیورسٹی کے طلبہ کیلئے 3نئی بسوں کاافتتاح

جی سی یونیورسٹی کے طلبہ  کیلئے 3نئی بسوں کاافتتاح

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد کے طلبہ کو جدید سفری سہولیات مہیا کرنے کے۔

 لیے 3 نئی بسیں موٹر ٹرانسپورٹ آفیسر پروفیسر ڈاکٹر ابرہیم کے حوالے کر دی گئیں۔ کیمپس میں بسوں کی تعداد 13 ہو گئی ، بسیں مین کیمپس سے نیو کیمپس طلبہ کو پک اینڈ ڈراپ کے لیے چلائی جائیں گی۔ طلبہ کو جدید تدریسی اور آرام دہ سفری سہولیات کے لیے خاطر خواہ اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں ان خیالات کا اظہار وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ناصر امین نے بسوں کی افتتاحی تقریب میں کیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں