ڈالہ کی موٹرسائیکل کو ٹکر، دادی جاں بحق، پوتا زخمی

ڈالہ کی موٹرسائیکل کو ٹکر، دادی جاں بحق، پوتا زخمی

گوجرہ (نما ئندہ دُنیا )ڈالہ کی موٹر سا ئیکل کو ٹکر 70 سا لہ خا تو ن جا ں بحق ،پوتا شدید زخمی ہو گیا۔ معلو م ہوا ہے ۔

کہ چک نمبر 303 ج ب کٹھور کے رہائشی غلا م حسین کی اہلیہ منور بی بی اپنے پو تے علی کے ہمراہ موٹرسائیکل پر چک نمبر 367 ج ب جلیا نوا لہ جارہی تھی کہ سمندری روڈ پرتیز رفتار ڈالہ نے عقب سے موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجہ میں دونوں موٹر سائیکل سے گر کر شدید زخمی ہو گئے ، بعدازاں منور بی بی زخمو ں کی تاب نہ لاتے ہو ئے دم توڑ گئی، ڈالہ ڈرائیور موقع سے ڈالہ سمیت فرار ہو گیا،اطلا ع ملنے پر صدر پو لیس گوجرہ نے لاش تحویل میں لے کر ضروری کارروائی کے بعدورثا کے حوا لے کر دی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں