الائیڈ ہسپتال کے نامکمل حصوں کو مکمل کیا جائے :سیکرٹری ہیلتھ

الائیڈ ہسپتال کے نامکمل حصوں کو مکمل کیا جائے :سیکرٹری ہیلتھ

فیصل آباد،چنیوٹ(سٹاف رپورٹر،ڈسٹرکٹ رپورٹر ) سیکرٹری ہیلتھ علی جان نے الائیڈ ہسپتال ون اور ٹو کا دورہ کیا اور۔

 اس موقع پر کہا کہ ہسپتال میں نامکمل حصوں کو ہنگامی بنیادوں پر مکمل کیا جائے ۔تفصیلات کے مطابق الائیڈ ہسپتال ون اور ٹو میں ریویمپنگ کے معاملات کا جائزہ لینے اور باقی مانندہ کام کی تکمیل کے حوالے سے اقدامات کے لیے سیکرٹری ہیلتھ پنجاب علی جان نے دونوں علاجگاہوں کا تفصیلی دورہ کیا،  ہسپتالوں میں انتظامیہ نے سیکرٹری ہیلتھ کو بریفنگ دی۔سیکرٹری ہیلتھ نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر چنیوٹ ہسپتال کا بھی دورہ کیا، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر آصف رضا اور ایم پی اے مولانا الیاس چنیوٹی بھی ان کے ہمراہ تھے۔ علی جان نے کہا کہ ہسپتال میں رش بہت زیادہ ہے، اسے ایکسٹینشن کی ضرورت ہے۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں