سکولوں کی مجوزہ نجکاری کے خلاف اساتذہ تنظیموں نے گرینڈ الائنس بنا لیا،احتجاجی تحریک چلانے کا فیصلہ

سکولوں کی مجوزہ نجکاری کے خلاف اساتذہ تنظیموں نے گرینڈ الائنس بنا لیا،احتجاجی تحریک چلانے کا فیصلہ

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)سکولوں کی مجوزہ نجکاری سمیت دیگر مطالبات کی عدم منظوری کے خلاف اساتذہ تنظیموں نے ۔

گرینڈ الائنس بنا لیا، حکومت کے خلاف احتجاجی تحریک چلانے کے لیے فارمولا بھی طے کرلیا گیا۔تفصیلات کے مطابق اساتذہ تنظیموں کے سربراہان کا ایک مشترکہ اجلاس لاہور میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں شریک تنظیموں کے سربراہوں نے تعلیمی اداروں کی نجکاری، لیو انکیشمنٹ میں کمی کے نوٹیفکیشن کی واپسی، ایس ایس ای اور اسسٹنٹ ایجوکیشن افسران کی مستقلی میں بلاجواز تاخیر، پے اینڈ سروس پروٹیکشن کی عدم ادائیگی، لیٹ بی ایڈ، ایم اے (فائن آرٹس/فزیکل ایجوکیشن)کی بنیاد پر نوکری سے برخاست کئے گئے ایجوکیٹرز کو بحال نہ کئے جانے اور سروس رولز 2014 میں ترامیم میں بلاجواز التواء سمیت دیگر معاملات و مسائل کے حوالے سے حکومتی عدم دلچسپی پر شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا۔ اساتذہ تنظیموں کے سربراہان نے مذکورہ مسائل اور مطالبات کے حل کے لئے  ٹیچرز الائنس پنجاب کے نام سے مشترکہ جدوجہد کرنے کا اعلان کردیا جس میں سرپرست اعلیٰ رانا مقیم احمد خاں (SSA)، چیئرمین حافظ غلام محی الدین (PTU)، سینئر وائس چیئرمین محمد صدیق گل (SSA)، سیکرٹری جنرل وحید مراد یوسفی (PTU)، وائس چیئرمین افتخار احمد اعوان، وائس چیئرمین عبد المجید نعیم، وائس چیئرمین محمداجمل شاد (SES ٹیچرز یونین)اور ایڈیشنل سیکرٹری جنرل محمد اشفاق نسیم (X-MCL)ہوں گے ، ٹیچر الائنس پنجاب کے قائدین نے مرحلہ وار تحریک چلانے کا فیصلہ کیا ہے جس میں 6 جون کو اساتذہ سول سیکرٹریٹ لاہور کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کریں گے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں