میٹرو بس سروسز کی فراہمی ،سیول میں 7روزہ ورکشاپ

میٹرو بس سروسز کی فراہمی ،سیول میں 7روزہ ورکشاپ

فیصل آباد(نیوزرپورٹر)حکومت پنجاب کی طرف سے فیصل آباد سمیت پنجاب کے بڑے شہروں میں بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی)کے تحت میٹرو بس سروسز کی فراہمی کیلئے جامع اور منظم پلاننگ زیر غور ہے۔۔۔

 اس سلسلے میں اربن ٹرانسپورٹ سسٹم کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے ورلڈ بینک اور ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے تعاون سے \'\'لیڈر ان اربن ٹرانسپورٹ پلاننگ\'\' \"Leader in urban transport planningکے حوالے سے 7روزہ ورکشاپ سیؤل (کوریا) میں جاری ہے جس میں حکومت پنجاب کی طرف سے نامزدگی کے تحت سیکرٹری ٹرانسپورٹ پنجاب احمد جاوید اور چیف انجینئر ایف ڈ ی اے مہرایوب گجر شرکت کر رہے ہیں۔ اس ورکشاپ میں پاکستان سمیت دنیا بھر س17 سے زائد ممالک شریک ہیں جن میں انڈیا، انڈونیشیا، چائنا، کولمبیا، فرانس، جاپان، کینیا، نیپال، کرغز ریپبلک، کوریا، فلپائن، امریکہ، روانڈا، سنگاپور، تنزانیہ و دیگر ممالک شامل ہیں۔ ورکشاپ کے دوران مختلف ممالک میں موجودہ اربن ٹرانسپورٹ سسٹم کا جائزہ اور ان میں اصلاحات کے علاوہ مستقبل کے تقاضوں کے مطابق جدید ٹرانسپورٹ سسٹم متعارف کرانے کیلئے فنی و تکینکی پہلوؤں، ملکی وشہری ضروریات اور ماحول دوست اربن ٹرانسپورٹ سسٹم کو مربوط بنانے سے متعلق سٹڈی /جائزہ رپورٹ مرتب کرکے عالمی بنک اور ایشین ڈویلپمنٹ بینک کی معاونت سے منصوبہ سازی کی جائیگی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں