بھوانہ میں بھی یوم تکبیر کے موقع پر تحصیل انتظامیہ کی ریلی

بھوانہ میں بھی یوم تکبیر کے موقع پر تحصیل انتظامیہ کی ریلی

بھوانہ(نمائندہ دنیا )یوم تکبیر کے موقع پر بھوانہ میں بھی ریلی نکالی گئی، تحصیل انتظامیہ نے اسسٹنٹ کمشنر بھوانہ طارق محمود گوندل اور ڈی ایس پی بھوآنہ مہر سجاد حسین سیال کی زیر قیادت ریلی نکالی ۔۔

جس میں ریسکیو 1122 ،محکمہ ایجوکیشن، پولیس، سول سوسائٹی اور شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ،اسسٹنٹ کمشنر آفس بھوانہ سے شروع ہونیوالی ریلی لاری اڈا پر اختتام پذیر ہوئی ۔ریلی کے شرکا نے پاک فوج زندہ باد کے نعر لگائے گئے ۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر بھوانہ طارق محمود گوندل نے خطاب میں کہا کہ یوم تکبیر ملک کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے کے لیے اتحاد کی یاد دلاتا ہے ، ملک کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے افواج پاکستان دشمن کی ہر جارحیت کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے ۔ڈی ایس پی بھوآنہ مہر سجاد حسین سیال نے کہا کہ 28 مئی 1998 کو پاکستان نے چاغی کے مقام پر پانچ ایٹمی دھماکہ کر کے اپنے دفاع کو ناقابل تسخیر بنایا تھا ،یہ دن انتشار کی سیاست سے ملک کوخطرے سے دوچار کرنے والے اندرونی دشمنوں کے عزائم ناکام بنانے کی تجدید کا دن ہے ،پاکستان ایک پر امن ملک ہیں جو خطے میں امن کا خواہاں ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں