جڑانوالہ بار کی لاہور میں وکلا پر تشدد کیخلاف ہڑتال، سائلین پریشان

جڑانوالہ بار کی لاہور میں وکلا پر تشدد کیخلاف ہڑتال، سائلین پریشان

جڑانوالہ (نمائندہ دنیا)لاہور ہائیکورٹ میں وکلا پر پولیس کے بہیمانہ تشدد و گرفتاریوں کیخلاف جڑانوالہ بار ایسوسی ایشن نے گزشتہ روزمکمل ہڑتال کرتے ہوئے عدالتوں کا بائیکاٹ کیا۔۔۔

 ہڑتال کے باعث عدالتوں میں زیر سماعت کیسز کی سماعت نہ ہونے پر سائلین کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ۔علاوہ ازیں جڑانوالہ بار ایسوسی ایشن کے صدر میاں عمران دانش،جنرل سیکرٹری عامر عباس شاہ ایڈووکیٹس نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے پولیس کی ملی بھگت سے لاہور میں وکلا کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے لاٹھی چارج کیا اور شیلنگ کرتے ہوئے وکلا کی گرفتاریاں کیں جس کی پرزور مذمت کرتے ہیں ،انہوں نے مزید کہا کہ لاہور میں گرفتار وکلا کو فی الفور رہا کیا جائے اور تشدد کرنیوالے پولیس ملازمین کیخلاف سخت کارروائی کی جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں