انسداد تمباکو نوشی کے عالمی دن پر واک کا انعقاد
فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)پاکستان سوسائٹی آف انٹرنل میڈیسن اور پلمونولوجی ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام انسداد تمباکو نوشی کے عالمی دن کے موقع پہ واک کا انعقاد کیا گیا۔
جس کی قیادت پروفیسر ڈاکٹر عامر شوکت ڈاکٹر عمر عثمان ڈاکٹر محمد عرفان ڈاکٹر محمد عارف اور ڈاکٹر علی حماد نے کی واک وی سی آفس فیصل آباد میڈیکل یونیورسٹی سے شروع ہو کر الائیڈ ہسپتال اختتام پذیر ہوئی ۔ پروفیسر ڈاکٹر عامر شوکت نے کہا کہ تمباکو نوشی جسم کے ہر حصے کو متاثر کرتی ہے یہ فالج، دل کے اٹیک، پھیپھڑوں کے کینسر، منہ کے سرطان اور معدے کی بیماریوں کی سب سے بڑی وجہ ہے ڈاکٹر عمر عثمان نے کہا کہ تمباکو نوشی کی وجہ سے پھیپھڑوں کے کینسر کی شرح میں واضح اضافہ دیکھا جا رہا ہے اس کے علاوہ تمباکو نوشی پھپڑوں کے پھیلنے کا سبب بنتی ہے ڈ اکٹر محمد عرفان نے کہا کہ اس وقت پاکستان میں ہر روز 450 کے قریب افراد تمباکو نوشی کی وجہ سے موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں پاکستان میں ہر سال تقریبا ایک لاکھ ستر ہزار افراد تمباکو نوشی کی وجہ سے اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں ۔