پولیس کارروائیاں، بھاری مقدار میں منشیات برآمد، متعدد ملزم گرفتار

پولیس کارروائیاں، بھاری مقدار میں منشیات برآمد، متعدد ملزم گرفتار

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران متعدد منشیات فروشوں کو حراست میں لے کر بھاری مقدار میں شرآب برآمد کر لی ۔۔

۔تفصیلات کے مطابق تھانہ غلام محمد آباد پولیس نے ملزم عمر سے 150 لیٹر شراب، جھمرہ کے علاقے میں نکے خان سے 20 لیٹر شراب، تھانہ مدینہ ٹاوّن پولیس نے ملزم دانیال سے 26 لیٹر شراب اور تھانہ فیکٹری ایریا پولیس نے علی رضا سے 10 لیٹر شراب برآمد کرلی،علاوہ ازیں تھانہ گلبرگ کے علاقے میں جاوید نامی ملزم کو حراست میں لیکر بئیر کے 40 کین برآمد کرلئے گئے ۔ تھانہ کوتوالی نے مان خان سے 2200 گرام چرس، جھنگ بازار میں ملزمہ زبیدہ سے 20 کلو900 گرام چرس، گلبرگ پولیس نے ملزم نصیر سے 1360 گرام چرس، ملزم شفاقت سے 23کلو100 گرام چرس، تھانہ غلام محمد آباد پولیس نے نعیم سے 1040 گرام چرس، ملزم مجاہد سے 3300 گرام چرس، شاہد سے 50 لیٹر شراب، ٹھیکری والا پولیس نے صفدر سے 1400 گرام چرس اور بلوچنی پولیس نے آصف سے 1400 گرام چرس برآمد کرلی۔ پولیس نے تمام واقعات کے مقدمات درج کرلئے ہیں۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں