فیسکو کی آپریشنل گاڑ یوں کو پانی کی ترسیل پر لگا دیا گیا

فیسکو کی آپریشنل گاڑ یوں کو پانی کی ترسیل پر لگا دیا گیا

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)فیسکو کی آپریشنل گاڑیاں اصل مقاصد سے ہٹ کر دفتری امور کی انجام دہی کے لیے استعمال ہونے لگیں۔ افسروں نے 2400 سی سی گاڑیوں کو پانی کی ترسیل پر لگا دیا۔

فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی میں مختلف آپریشنز کے لیے استعمال ہونے والی گاڑیوں پر پانی کی ترسیل کی جانے لگے ہے ۔ افسروں نے 2400 گاڑیوں اور سرکاری پٹرول کو رکشہ کی طرح استعمال کرنا شروع کردیا ہے ۔ جس پر عوام میں تشویش پائی جا رہی ہے ۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ کام کی صورت میں عملے اور سہولیات کی کمی کا بہانہ بنایا جاتا ہے جبکہ دوسری جانب افسران گاڑیوں کو پانی کی ترسیل اور دیگر مقاصد کے لیے استعمال میں لا رہے ہیں جس پر حکام کو سختی سے نوٹس لینا چا ہیے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں