ڈائریکٹر پاسپورٹ پنجاب کا جڑانوالہ آفس کاخصوصی دورہ

 ڈائریکٹر پاسپورٹ پنجاب کا جڑانوالہ آفس کاخصوصی دورہ

جڑانوالہ (نمائندہ دنیا)ڈائریکٹر جنرل پاسپورٹ کی ہدایت پر ڈائریکٹر پاسپورٹ پنجاب نے جڑانوالہ پاسپورٹ آفس کاخصوصی دورہ ،ڈائریکٹر پنجاب محمد خالدعباس نے پاسپورٹ آفس میں سائلین کی شکایات سنیں۔

تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر پاسپورٹ پنجاب محمد خالد عباس نے جڑانوالہ پاسپورٹ آفس کا دورہ کیا، انہوں نے پاسپورٹ آفس میں سائلین کی شکایات سنیں۔شکایات کے فوری ازالہ کرنے اور عملہ کی کمی کو جلد پورا کرنے کی یقین دہانی کروائی۔اس موقع پرانہوں نے انچارج پاسپورٹ آفس رانا ندیم اسلم کو سائلین کا کام میرٹ پر کرنے کی ہدایت کی۔ محمد خالد عباس نے انچارج پاسپورٹ افس جڑانوالہ کی خدمات کو سراہا اور بہتر انتظامات کرنے پر مبارکباد دی اور اطمینان کا اظہار کیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں