ٹرانسپورٹر مسافروں کو لوٹنے لگے ، زائد کرائے وصول

  ٹرانسپورٹر مسافروں کو لوٹنے لگے ، زائد کرائے وصول

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کے باوجود ٹرانسپورٹرز عید کی آڑ میں مسافروں کو لوٹ رہے ہیں۔

، جنرل بس اسٹینڈ سمیت تمام بس اڈوں پر زائد کرایے وصول کیے جارہے ہیں۔ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی ایکشن لینے کی بجائے فرضی دعوے کررہی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مزید کم ہوگئیں پٹرول 10 روپے 20 پیسے کمی کے بعد 258 روپے 16 پیسے ،ہائی سپیڈ ڈیزل 2 روپے 33 پیسے فی لٹرسستا ہونے کے بعد 267 روپے 79 پیسے کا فی لٹر ہو چکا لیکن اس بڑی کمی کے باوجود ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کرایے کم کروانے میں ناکام ہے ۔پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اس سے پہلے بھی کمی ہوئی لیکن کرایے کم نہ ہوئے تمام بس اڈوں پر ٹرانسپورٹرز طے شدہ کرایوں سے زائد پیسے ہی وصول کر رہے ہیں۔ عید الاضحی کی آڑ میں مسافروں کو زیادہ پیسے دینے پر مجبور کیا جارہا ہے ، ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی غفلت کے باعث کرایہ ناموں پر عملدرآمد نہیں ہورہا جس کی وجہ سے عوام کی جیبوں پر اضافی بوجھ پڑرہا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں