جھنگ:فائرنگ سے 2افراد زخمی،ملزم گرفتار

جھنگ:فائرنگ سے  2افراد زخمی،ملزم گرفتار

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) تھانہ گڑھ مہاراجہ کے علاقہ میں فائرنگ سے دو افراد زخمی ، پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق موضع کپوری علاقہ تھانہ گڑھ مہاراجہ میں چوک اعظم تحصیل و ضلع لیہ کے رہائشی محمد شہباز اور تصور اقبال لیہ سے گڑھ موڑ کی طرف آرہے تھے اور انہوں نے غلطی سے گاڑی موضع کپوری کے رہائشی فخر عباس کے ڈیرے کی طرف موڑدی جس پر فخر عباس نے فائرنگ کر دی جس سے شہباز اور تصور اقبال زخمی ہوگئے ،اطلاع پر زخمیوں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال احمد پورسیال منتقل کر دیا گیا جبکہ پولیس نے فخر کو گرفتار کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کردیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں