اراضی کے تنازع پر مخالفین نے کاشکار کی تیار فصل جلا دی

اراضی کے تنازع پر مخالفین نے کاشکار کی تیار فصل جلا دی

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)اراضی کے تنازع پر مخالفین نے کاشکار کی تیار فصل کو آگ لگا کر جلا ڈالا۔

تھانہ صدر تاندلیانوالہ کے علاقہ 407 گ ب میں شاہد نامی کاشتکار نے کینولہ کی فصل کاشت کررکھی تھی جہاں ملزم جاوید اپنے دیگر 17 ساتھیوں کے ہمراہ حملہ آور ہوا اور بعد ازاں تیار فصل کو آگ لگا کر راکھ کا ڈھیر بنا دیا۔ اہل علاقہ کے جمع ہونے پر ملزمان موقع سے فرار ہوگئے ۔ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں