مزید 45بجلی چور پکڑے گئے ،34 لاکھ سے زائد جر مانہ

مزید 45بجلی چور پکڑے گئے ،34 لاکھ سے زائد جر مانہ

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)حکومت پاکستان اور وزارت توانائی (پاور ڈویژن)کی ہدایات پر فیسکوریجن کے آٹھ اضلاع میں بجلی چوروں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے ۔

چیف ایگزیکٹو فیسکو انجینئر محمد عامر کی ہدایات پر فیسکو ریجن کے چھ آپریشن سرکلز میں بجلی چوری کیخلاف کارروائیوں کے دوران مزید45بجلی چور پکڑے گئے جن کو ایک لاکھ22ہزارسے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور34لاکھ 44ہزار سے زائدکا جرمانہ عائد کیاگیا ہے ۔فیسکو ریجن میں بجلی چوری کے خلاف جاری خصوصی مہم میں 280روزکے دوران کل9073بجلی چور پکڑے گئے جن کو 2 کروڑ11لاکھ سے زائدڈی ٹیکشن یونٹس اور92کروڑ25لاکھ سے زائدجرمانہ عائدکیاگیا ہے ۔فیسکو ریجن میں مجموعی طور پر8881بجلی چوروں کے خلاف مقدمات کا اندراج کرادیا گیا ہے جبکہ6906بجلی چور گرفتارہوچکے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں