گرانفروشی کسی صورت برداشت نہیں کی جائیگی:ذیشان لبھا

گرانفروشی کسی صورت برداشت نہیں کی جائیگی:ذیشان لبھا

ٹوبہ ٹیک سنگھ(نامہ نگار،ڈسٹرکٹ رپورٹر) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل)ذیشان لبھا مسیح نے کہا ہے کہ گرانفروشی کسی صورت برداشت نہیں کی جائیگی۔۔۔

عید قربان کے دوران اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں استحکام رکھنے کیلئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے اپنا فعال کردار ادا کیا جو قابل تعریف ہے ، روزانہ کی بنیاد پر دکانوں کا معائنہ اور خلاف ورزی کرنے والوں کو نہ صرف بھاری جرمانہ کیا بلکہ ان کے خلاف مقدمات کا اندراج بھی کروایا، یہ بات انہوں نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے ساتھ ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی،انہوں نے کہا کہ گرانفروشی، ناجائز منافع خوری، ذخیرہ اندوزی اور ملاوٹ کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا، ایسے دکانداروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے ۔علاوہ ازیں ا یڈیشنل ڈپٹی کمشنر ذیشان لبھا کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی رسپانس کمیٹی برائے انسداد ڈینگی کا اجلاس منعقد ہوا،جس میں انہوں نے تمام متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ سرویلنس کے عمل کو مزید بہتر کیا جائے ، لاروا برآمد ہونے پر فوری تلف کیا جائے ۔دریں اثنا ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے جنرل بس سٹینڈ کا دورہ کیا اورمقررہ کرایہ سے زائد وصول کرنے کی پاداش میں15 بس مالکان کو29ہزار روپے جرمانہ کیا اور 3 گاڑیوں کو بند کیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں