تھانہ کلچر بدلنے کیلئے تمام اقدامات کررہے :ڈی پی او چنیوٹ

 تھانہ کلچر بدلنے کیلئے تمام اقدامات کررہے :ڈی پی او چنیوٹ

چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈی پی او چنیوٹ عبداللہ احمد نے اوپن ڈور پالیسی کے تحت لوگوں کے مسائل سنے اورشہریوں کی درخواستیں متعلقہ افسران کو مارک کرکے مختص کردہ ٹائم میں داد رسی یقینی بنانے اورکمپلینٹ سیل افسران کو۔۔۔

 فالو اپ لے کر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔ اس موقع پر ڈی پی او عبداللہ احمد نے کہا کہ تھانہ کلچر میں تبدیلی،پبلک سروس ڈلیوری میں بہتری کیلئے تمام ممکن اقدامات کئے جارہے ہیں،ضلع بھر کے تمام تھانوں میں جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کارلاتے ہوئے شہریوں کی سہولت کیلئے اقدامات کیے گئے ہیں ، لوگوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جار ہے ہیں۔ انہوں نے فیلڈ افسران کو ہدایات جاری کرتے کہا کہ کسی بھی مسئلہ کیلئے آنے والے شہریوں کیساتھ اچھے اخلاق سے پیش آکر ان کے مسئلہ کوجلد از جلد حل کیا جائے اور بلاوجہ انتظار نہ کروایا جائے ۔دفاتراور تھانوں میں کسی بھی شہری کی تضحیک ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ڈی پی او چنیوٹ نے مزید کہا کہ جرائم کے خاتمہ کے لیے عوامی تعاون بے حد ضروری ہے ، جرائم کے خاتمہ کے لیے پولیس کے ساتھ تعاون کریں اور اپنے اردگرد جرائم کی نشاندہی کریں تاکہ بروقت کارروائی عمل میں لائی جا سکے اور جرائم پیشہ عناصر کو کیفرکردار تک پہنچایا جا سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں